تازہ ترین

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کی ابتدائی تفتیش شروع کردی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملہ سنجیدہ ہے، ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے، انکوائری کے بعد مقدمہ درج ہوگا، ملزم کبھی خود کو سپریم کورٹ کا ملازم کبھی سرکاری ادارے کا افسر بتاتا تھا۔ملزم نے لائبہ سے بیرون ملک یونیورسٹی داخلے کیلئے 72  لاکھ روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے طالبہ کے بھائی کو نوکری دلوانے کیلئے بھی 5 لاکھ روپے لیے تھے، لائبہ نے 12 اکتوبر کو ہارورڈ میں ایڈمیشن کی خبر کا سرپرائز فیملی کو دینا تھا۔لائبہ نے 2 روز قبل ہارورڈ کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ چیک کروایا تو جعلی نکلا، طالبہ لائبہ نے آخری میسیج اپنے ماموں کو کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement