تازہ ترین

یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ ڈیپورٹیز کا تعلق ضلع منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، جبکہ اسلام آباد کا صرف ایک ڈیپورٹی اس فہرست میں شامل ہے۔ یہ تمام افراد لیبیا کے راستے غیر قانونی طریقے سے یونان داخل ہوئے تھے، جہاں انہیں مختلف حراستی کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔

 نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈیپورٹیز کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد ایئر روٹس کے ذریعے قانونی طور پر پاکستان سے گئے، بعد ازاں سلپ ہو کر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ڈیپورٹیز سے اپنے اپنے ریجن کے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز میں تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقات میں حاصل ہونے والی معلومات سے سہولت کاروں کا پتا چلا کر قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement