تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )دس روز قبل بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقہ ناناصاحب زیارت سے اغواء ہونیوالے مزدوروں کو سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کرلیا‘ بازیاب ہونیوالے 9مزدوروں کا تعلق رحیم یارخان کے علاقہ چوک چدھڑ کی بستی رسول پور سے ہے جبکہ اسی علاقہ کے ایک رہائشی مغوی کو اغواء کاروں نے قتل کرنے کے بعد نعش ندی میں بہادی تھی۔

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے بعد دس روز قبل اغواء ہونیوالے مزدوروں کو بازیاب کرلیا۔ بازیاب ہونیوالے مزدوروں میں 9مزدوروں کا تعلق رحیم یارخان کے علاقہ ہیڈ امین گڑھ کی بستی رسول سے ہے۔ بازیاب ہونیوالوں میں سکندر‘ نعمان‘ شمن علی‘ نعیم خان‘ سمیع خان‘ آفتاب‘ باسط‘ ارشاد اوراحتشام شامل ہیں۔ جبکہ اسی علاقہ کے رہائشی ایک مغوی شاہد کو اغواء کاروں نے قتل کرنے کے بعد نعش نہر میں بہاددی تھی۔ واضح رہے کہ ان مغویوں کے ورثاء کی جانب سے بازیابی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیاجارہاتھا۔

Leave A Comment

Advertisement