جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ؛عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،اشتہاری رہنماؤں کی جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجابن اسمبلی واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی کو جسمانی یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے۔فرخ حبیب، حماداظہر، مراد سعید اور شبلی فراز اشتہاری قراردے دیئے گئے،عدالت نے اشتہاریوں کی جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
سابق ڈپٹی سپیکر پنجابن اسمبلی واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،پی ٹی آئی رہنما حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے، عدالت نے کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔