تازہ ترین

مناواں کے علاقے میں اپنی دو سگی بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنی بہن شازیہ کو قتل جبکہ دوسری بہن نیلم شہزادی کو شدید زخمی کر دیا تھا، جو چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement