تازہ ترین

شاہدرہ میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی، پولیس نے گھریلو تشدد کے الزام میں شوہر زین العابدین کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون یکم اکتوبر سے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھی، جہاں گزشتہ شام دورانِ علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔ بظاہر خاتون کی موت کی وجہ تشدد معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس نے خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد لواحقین کو قانونی کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ درخواست موصول ہونے پر ضابطے کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی۔خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement