تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں نواب شہزادہ بہاول عباس خان عباسی کے گھر سے ملازم نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے مالیت کے قیمتی نوادرات چوری کرلیے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چوری کیے گئے نوادرات میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، چاندی کے پیالے، سونے کی پلیٹیں، نایاب مجسمے، ریاست بہاولپور کے شاہی نشان والی سونے کی اشیا اور چاندی کا تاریخی فریم شامل ہیں۔ گھر سے تاریخی نوعیت کی پرانی بندوقیں اور تلواریں بھی چوری کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔واردات سیکٹر ایف ایٹ میں ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ نواب آف بہاولپور کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 380 اور 454 کے تحت درج کیا گیا۔مارگلہ تھانے کے انچارج کے مطابق چوری میں ملوث مرکزی گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ چوری ہونے والا تمام سامان برآمد کرلیا گیا ہے یا نہیں.

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان سے 70 سے 80 فیصد مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement