تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)مدرسہ معلم کا 5سالہ کمسن طالب علم پر تھپڑوں سوٹیوں سے تشدد’ قوت سماعت بری طرح متاثر’ محروم ہونے کاخدشہ’ کمسن طالب علم پر تشدد کرنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاسخت نوٹس’ مقدمہ درج کرکے معلم کوگرفتارکرلیاگیا.

  چک72این پی کے رہائشی محمدذیشان کمبوہ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کاپانچ سالہ بیٹاطلحہ اسی علاقہ میں واقع مسجداقصی میں ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتاہے گزشتہ روز گھرواپس آنے پر معلوم ہوا کہ بیٹے کے بائیں کان سے خون بہہ رہاہے’ گال اورجسم پرتھپڑوں اورسوٹیوں سے تشدد کرنے کے نشانات ہیں’ پوچھنے پرکمسن طلحہ نے بتایاکہ معلم عمران نے اسے تشدد کانشانہ بنایاہے’ جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیاجہاں طبی امداد کے دوران خدشہ ظاہرکیاگیاکہ کان کاپردہ پھٹ جانے سے قوت سماعت متاثر ہوسکتی ہے’ معلم کی جانب سے پانچ سالہ کمسن طالب علم پر وحشیانہ تشدد کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیئے جس پرپولیس نے باپ محمدذیشان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے معلم عمران کوگرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement