صدر مملکت اور وزیراعظم کی آج شام ملاقات کا امکان
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف صدر مملکت کواہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ملاقات میں گزشتہ مذاکرات اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے،حکومت، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اورقانونی ماہرین شریک ہوں گے،ملاقات میں حکومت اور پیپلزپارٹی کا مذاکراتی وفد بھی شریک ہوگا۔