اسلام آباد : پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین آج اوگرا کرے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔
Leave A Comment