تازہ ترین

لائبہ اعجاز مبینہ خودکشی کیس میں تھانہ رمنا کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے دوران زیر حراست ملزم نعمان ہلاک ہوگیا۔

 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی۔ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔

 ملزم تھانہ رمنا کی حدود میں مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ کے مقدمے میں نامزد تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement