آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہبازشریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکرگزار ہیں۔انہیں ممبران اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے ، اعتماد کے اظہار پر پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کے شکر گزار ہیں، ، آزاد کشمیر کو مثال بنانے کے لیے سب نے مل کر چلنا ہے۔ اگر 24گھنٹے جاگ کر محنت کرنا پڑی تو پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم اور قیادت کا اعتماد بحال رکھوں، ہم نے سب مل کر ایسا آزاد کشمیر بنانا ہے جس کی مثال پوری دنیا دیکھے گی۔
Leave A Comment