تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاست پر تھوکنے کی بات پر مولانا فضل الرحمان کے احترام کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جے یو آئی نے لائن کراس کر لی اب ان کو جواب ملے گا، ان کیلئے ریاست تب ماں ہوتی جب یہ فائدہ لیں ، مال ملتا رہے تو ٹھیک ورنہ غلط، آپ کو ریاست سے نوکری ، پیسے اور ٹکٹ نہیں ملیں گے ۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلسل کچھ ہفتوں سے مولانا مجھ پر تنقید کر رہے تھے، ہم ایران کا تنازع طے کرنے گئے ہوئے تھے، کسی جگہ شوق سے نہیں جاتا،وزیراعظم کی ہدایت پر جاتا ہوں، یہ کہناکہ ایران میں معاہدہ کیا گیا،بالکل غلط ہے، ان کیلئے ریاست تب تک ماں ہوتی جب تک یہ ریاست سے فائدہ لیں، یہ اسلام کو بزنس کیلئے استعمال کرتےہیں، یہ دین کو سیاست، کاروبار،ہر چیز میں فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔لائن کراس کریں گے تو انہیں ہر صورت جواب ملےگا، یہ ہمیں کہتے تھے کےپی میں گورنرراج لگوائیں،ہماری جان چھڑائیں، بیرسٹر علی ظفر سے پوچھ لیں،یہ ہمیں گورنر راج لگانے کا کہتےتھے، اب ان کو ریاست سے پیسے یا ٹکٹیں نہیں ملنی، اگر یہ اپنی حد کراس کریں گے تو ان کو جواب دیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement