خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نےخطاب میں کہا سفارتکاری اور مسلسل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدارحل کا واحد راستہ ہے،خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کےمفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہوناچاہیے،پاکستان کشیدگی میں کمی،جنگ بندی اورعلاقائی استحکام کےلیےتعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئےہے۔انہوں نےزوردیاکہ حساس مذاکرات کےدوران ایسے بیانات اوراقدامات سےگریزکیاجائے،جوغلط فہمیوں کوجنم دیں،تمام ترتوجہ اورکوششیں اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پرمؤثرعملدرآمدیقینی بنانےپرمرکوزہونی چاہئیں۔
Leave A Comment