سپریم کورٹ: بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرِ ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے نظرِ ثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے، درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا۔ رجسٹرار کے اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرِ ثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔
درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا، عبوری حکم میں بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت کا حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز ہے، اس پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے، بانیٔ پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023ء کو ایڈیشنل سیشن جج نے 3 سال قید کی سنائی ہے۔
درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواست میں کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، اس دوران بانئ پی ٹی آئی نے علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 مارچ کو درخواست مسترد کی، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔
Leave A Comment