پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات، شکیل مسعود حسین چیئرمین منتخب
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔ منتخب ممبر کیٹیگری میں تین ٹی وی اور پانچ ریڈیو ممبران بلا مقابلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے۔
ٹی وی کیٹیگری میں نیو ٹی وی کے چوہدری عبدالرحمٰن، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی اور سٹی 42 کی وردہ نقوی ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔ریڈیو کیٹیگری میں ایف ایم 106 کے شاہد جمال، ریڈیو آواز کے مرزا محمد نعیم، ایف ایم 105 کے ذوالفقار علی شاہ، ایف ایم 89 کی ناز آفرین ایس لاکھانی اور ایف ایم 91 کی سارہ طاہر خان بلا مقابلہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سال 2026-27 کے لیے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابات میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین، جیو ٹی وی کے ابراہیم رحمان سینئر وائس چیئرمین، اے آر وائی کے سلمان اقبال وائس چیئرمین، دنیا ٹی وی کے میاں عامر سیکرٹری جنرل، ہم ٹی وی کے درید قریشی جوائنٹ سیکرٹری جبکہ آج ٹی وی کے احمد اے زبیری فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
Leave A Comment