رحیم یارخان:چوری کی واردات میں چور 8تولے سونا کپڑے اور نقدی لے اڑے، مقدمہ درج ,پولیس نے مدعی اسلم کو حراساں کرنا شروع کردیا ، مولانا فتیح اللہ عثمانی
رحیم یارخان(أن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا فتیح اللہ عثمانی نے تھانہ شیدانی بستی نور گچل کی متاثرہ فیملی اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل اسلم کے گھر چوری کی واردات میں چور 8تولے سونا کپڑے اور نقدی لے اڑے، مقدمہ درج کرانے کے باوجود بھی ایس ایچ او تھانہ شیدانی نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مدعی اسلم کو حراساں کرنا شروع کردیا ہے اور۔ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاعوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک ہی رات میں چوری کی متعدد وارداتوں کا ہونا پولیس کے سوالیہ نشان ہے۔لوگوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں کے اندر اندر مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور ایس ایچ و تھانہ شیدانی کو معطل کیا جائے ورنہ ہم شیدانی سے احتجاج کا آغاز کریں۔ ڈی پی او آفس۔ آر پی او۔ آئی جی اور وزیر اعلیٰ تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع رحیم یار خان میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور متائثرین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ اس نے موقع پر جام سعید احمد،حاجی شریف اللہ،ساجد،حافظ محمد زبیر، طیب ڈاہر،ریئس ساجد چاچڑ،حافظ حس و دیگر موجود تھے
Leave A Comment