وفاقی آئینی عدالت میں صحافیوں کو دوسرے روز بھی کوریج کیلیے داخلے سے روک دیا گیا
وفاقی آئینی عدالت میں صحافیوں کو کوریج کے لیے داخلے سے روکنے کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو کلیئرنس ملنے کے بعد ہی احاطۂ عدالت میں جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اب تک متعلقہ اداروں کی جانب سے صحافیوں کی کلیئرنس مکمل نہیں ہو سکی ہے۔
گزشتہ روز بھی عدالتی کارروائی کی کوریج کے لیے آنے والے رپورٹرز اور میڈیا نمائندگان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے دروازے پر ہی روک دیا تھا، جس کے باعث صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صحافی برادری نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی امور کی کوریج کے لیے میڈیا کے داخلے کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے۔
Leave A Comment