تازہ ترین

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آسان ٹیکس سکیم کے تحت 15 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو رجسٹریشن کی مد میں 25 ہزار روپے جبکہ جرمانے کی مد میں مزید 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے، تاجروں کو رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع جرمانے کے ساتھ دی جائے گی۔ آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح توقعات سے کم رہی ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ  نے بھی سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور گوشواروں کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement