جہلم میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈکیتوں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوران ناکہ بندی تین موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا، سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتارکر لیا گیا، دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔گرفتار ملزم جہانزیب عرف زیبی ڈکیتی و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے ایک ہفتہ قبل چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔فرار ہونے ملزموں میں احمد اور حیدر علی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی۔
Leave A Comment