تازہ ترین

شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 200 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔فضائی آلودگی کے باعث مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برکی روڈ 271 اور پیراگون سٹی میں 224 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 215، ماڈل ٹاؤن میں 203، بیدیاں روڈ میں 193، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 189، چمن پارک میں 182 جبکہ عسکری ٹین میں 155 ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement