اوکاڑہ : فیصل آباد پل کے قریب لوئر باری دوآب نہر میں ڈوبنے والا 60 سالہ شخص جانبر نہ ہو سکا
فیصل آباد پل کے قریب لوئر باری دوآب نہر میں ڈوبنے والا 60 سالہ شخص جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غلام سرور ولد غلام سبحانی سکنہ کرپا رام اوکاڑہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہر میں گر کر ڈوبنے لگا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئیں، تاہم مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کی آمد سے قبل ہی اسے بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو سی پی آر فراہم کیا اور طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کی شناخت 60 سالہ غلام سرور کے نام سے ہوئی۔
Leave A Comment