تازہ ترین

 18 سالہ نوجوان ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہو گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 17جی ڈی کے قریب ایک نوجوان سڑک کنارے جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کے باعث نوجوان سڑک پر گرگیا اور اچانک پیچھے سے آتی ایک ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلا گیا.جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان اختر ولد سکندر جاں بحق ہو گیا.نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا.حادثے کے شکار نوجوان کو مقامی لوگ کار کے ذریعے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے راستے میں کار سے مریض کو ریسیو کیا، نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا. جو دوران علاج جاں بحق ہو گیا

Leave A Comment

Advertisement