اوکاڑہ : ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے پر , پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی
اوکاڑہ: چار روز میں ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کا دوسرا واقعہ، پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی. نواحی گاؤں 41 تھری آر کشمیری والا میں پرالی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے باعث سپارکنگ سے پرالی میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے دوران آگ پر قابو پا لیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ اہلکاروں نے پانی کی مدد سے آگ بجھائی اور بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا۔ آگ لگنے سے تقریباً 20 ہزار روپے مالیت کی پرالی جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر ٹرالی محفوظ رہا
Leave A Comment