رحیم یارخان : مکان کی خستہ حال دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کرسرکاری سکول کاطالب علم جاں بحق
رحیم یارخان(أن لائن)مکان کی خستہ حال دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کرسرکاری سکول کاطالب علم جاں بحق’ ڈپٹی کمشنرکاواقعہ پرسخت نوٹس’ اسسٹنٹ کمشنرکو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات’ اسسٹنٹ کمشنرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ہمراہ جائے حادثہ کادورہ’ حادثہ کی وجوہات اورممکنہ غفلت کاتعین انکوائری کے ذریعے کیاجائے گا’ غفلت ثابت ہونے پرذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کی میڈیاسے گفتگو بستی جیوا میں یونس نامی شخص کے گھرکی خستہ حال دیوار اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کراسی بستی کارہائشی 8سالہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاطالب علم محمدحسین ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگیا’ حادثہ کے نتیجہ میں آٹھ سالہ طالب علم کی ہلاکت پرڈپٹی کمشنر کا افسوسناک حادثہ پرنوٹس’ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان کوواقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے’ اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کادورہ کیا مقامی افراد اورسکول انتطامیہ سے حادثہ کے متعلق معلومات حاصل کیں’ سکول کے سامنے واقع نجی سکول کی دیوارکرنے سے ملبے تلے دب کرطالب علم کی ہلاکت بارے وجوہات اورممکنہ غفلت کاتعین انکوائری کے ذریعے کیاجائے گا واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق کوسامنے لایاجانے غفلت ثابت ہونے پرذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave A Comment