لاہور:فیروزپور روڈ پر ڈمپر الٹنے سے نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی
اعوان مارکیٹ کے قریب فیروزپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ تبسم ولد مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے 38 سالہ یوسف ولد کریم کا بازو فریکچر ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
Leave A Comment