بچوں کے مین ہولز میں گرنے کے واقعات , وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم، افسران کو آخری وارننگ
صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بچوں کے کھلے مین ہولز میں گرنے کے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مانیٹرنگ نظام بہتر بنانے کی آخری وارننگ جاری کر دی۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلے مین ہولز اور ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث پیش آنے والے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افسران کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں مون سون سیزن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مون سون سے قبل جاری ڈی سلٹنگ مہم بلا تعطل جاری رکھی جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل سے بچا جا سکے۔
Leave A Comment