لاہور : کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ چیک، 347 ڈرائیور سنگین جرائم میں ملوث نکلے
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 251 گڈز، مسافر بس اڈوں پر اسکریننگ، 2562 گاڑیاں اور 2580 ڈرائیورز کا ڈیٹا چیک کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار 511 ڈرائیورز کرائم ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی اور 347 ڈرائیور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے ہیں۔ کریمنل ریکارڈ آفس نے بتایا کہ جرائم میں ملوث ڈرائیورز پر مجموعی طور پر 579 سنگین مقدمات درج ہیں، ایک ہی ڈرائیور پر 27 اور دوسرے پر 25 مقدمات درج ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کریمینل ریکارڈ ہولڈر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جرائم میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنس معطلی کے ساتھ متعلقہ تھانوں کو ریکارڈ بھجوایا جا رہا ہے۔دیگر ڈرائیورز کے ڈیٹا کولیکشن کےلیے اڈا مالکان سے رابطے میں ہیں، مستقبل میں ٹریفک پولیس کمرشل گاڑی کے ڈیٹا کے ساتھ ڈرائیور کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کرے گی۔