تازہ ترین

لاہور میں این سی سی آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔تحقیقاتی حکام کے مطابق جی سی پی سوسائٹی میں قائم کال سینٹر کے ذریعے آن لائن قرض فراہم کرنے والی مختلف ایپس کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کیا جا رہا تھا۔ قرض کی واپسی میں تاخیر پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے جعلی فحش تصاویر تیار کرکے ان کے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔کارروائی کے دوران کال سینٹر سے مختلف قرضہ ایپس کا مواد، 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فونز برآمد کیے گئے، جبکہ غیر قانونی کال سینٹر کو سیل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کے ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ مالی معاملات اور بیرونی روابط کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر سے وابستہ دیگر روپوش افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement