تازہ ترین

ایف آئی اے امیگریشن  کی بروقت کارروائی،  جعلی امیگریشن مہروں کے ذریعے بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  2 مسافر آف لوڈ کردیئے گئے۔  مسافر حیات خان پرواز یو ایل-186 کے ذریعے لاہور سے کولمبو روانہ ہو رہا تھا جبکہ مسافر زمین خان پرواز او ڈی-132 کے ذریعے لاہور سے کوالالمپور جانے والا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کے پاسپورٹس پر جعلی امیگریشن اسٹیمپس پائے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement