تازہ ترین

ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے ساس اور سالا جاں بحق ہوگئے، ملزم نے سسرالیوں کے گھر میں داخل ہوکر بیوی، ساس، سالے اور سالی پر فائرنگ کردی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں سمیع موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ زخمی ہونے والی کلثوم ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ فائرنگ سے زخمی سالی رمیزہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ ملزم کی بیوی خالدہ کو تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ملزم مرزا علی یار اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جبکہ بیوی نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔ ملزم دیوار پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور سسرالیوں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کرلیے گئے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement