سانگھڑ:مسافر کوچ اورکارمیں تصادم، بچے اورخاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم جھول روڈ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ سانگھڑ کےتعلقہ ٹنڈوآدم جھول روڈ پر رات گئےمسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں اور دو خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،حادثے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تصادم میں کار مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔