اوکاڑہ : پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن. 9 منشیات فروش گرفتار
پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن. 9 منشیات فروش گرفتار کر لئے منشیات فروشوں سے 3220 گرام چرس ، 120 لیٹر شراب برآمد.
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کی سخت ہدایت پر اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن. تھانہ شاہبھور پولیس نے منشیات فروش بابر سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی .پولیس تھانہ حویلی لکھا نےمنشیات فروش ساجد سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی.
پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے اظہر، ظہیر اور یار محمد کو قابو کر کے ، 60 لیٹر شراب برآمد کر لی پولیس تھانہ ڈھلیانہ نے 4 منشیات فروشوں اشرف آصف اور امجد سے 60 لیٹر شراب ملزم مدثر سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے. ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں