رحیم یارخان: ڈاکوؤں اورسی سی ڈی میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکوماراگیا، ساتھی موقع سے فرار
رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں اورسی سی ڈی میں مبینہ مقابلہ‘ ایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی موقع سے فرار‘سی سی ڈی پولیس نے فرارہونے والے ساتھی کی تلاش کیلئے علاقہ بھرمیں سرچ آپریشن شروع کردیا‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ سی سی ڈی سب انسپکٹر شمس آبادنہرعبایسہ ناکہ بندی پرموجودتھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک سواروں کوروکنے کی کوشش کی جوناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے‘ تاہم تعاقب کرنے اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں فیض پور تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ کارہائشی محمدملکی ماراگیا جوکہ پولیس ریکارڈ یافتہ تھا‘ جبکہ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعدسی سی ڈی سب انسپکٹرکی مدعیت میں سی سی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔