تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکوٹی تشدد واقعے پر ردعمل میں کہا ہے کہ لڑکی سے کہا جتنی بار اُس شخص نے تھپڑ مارے وہ بھی اسے اتنی ہی بار تھپڑ مارے۔

پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والےشخص کو تھپڑ مارنےکی ویڈیو شیئر کرنے پر شہری نے  سوشل میڈیا پر پر وزیراعلیٰ مریم نواز سے سوال کیا کہ اسکوٹی والی بچی کو مارنے والے کی ایسی ویڈیو کا انتظار ہے۔اس پر مریم نواز نے جواب میں کہا کہ میں نے خود اُس لڑکی سے بات کی، لڑکی سے کہا جتنی باراُس شخص نے تھپڑمارے وہ بھی اسے اتنی ہی بارتھپڑمارے۔ لڑکی نے کہا اُس کےلیے یہ کافی تھاکہ حکومت نے تحفظ فراہم کیا اور انصاف اُس کے ساتھ ہے۔

لاہور : سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتارhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=95182

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں پولیس حراست میں موجود شخص کو پیٹرول پمپ ملازم کی جانب سے زور دار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غریبوں کو خود سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement