بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کر دیا۔ہلاک دہشت گرد کمانڈر دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، دہشت گرد 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں رہائش فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا اور 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث رہا۔خارجی کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشتگردی عدالتوں میں 19 مقدمات درج ہیں اور خارجی کمانڈر کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔