تازہ ترین

مزنگ پولیس نے اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مزنگ اور لٹن روڈ کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے گزشتہ ماہ میانی صاحب قبرستان میں بھی اسلحے کے زور پر واردات کی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان عثمان اور عرفان کو ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چار چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ گروپ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔