لاہور: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔پیٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ 1 بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔