لاہور: 3 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
اسلام پورہ کے علاقے میں 3 لاکھ 27 ہزار 600 روپے کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ دکان مالک کا اپنا بھتیجا نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان شہریار اور سکندر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔دکان مالک کے بھتیجے نے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی، ملزمان شیخ عبدالقادر جیلانی روڈ پر شہری محمد فیصل سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔اسلام پورہ پولیس کے ہاتھوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔