لاہور سے مبینہ اغواء لڑکی ساہیوال سے بازیاب، نوجوان گرفتار
نصیر آباد کےعلاقے سے اغواء ہونے والی لڑکی کو ساہیوال سے بازیاب کروا لیا گیا۔ لڑکی کو لیکر جانے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کےمطابق لڑکی کے ورثاء نے نصیر آباد تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا ۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ لڑکی رضا مندی سے ایک نوجوان کےساتھ گئی ۔ لوکیشنز ٹریس کرکے لڑکی اور لڑکے کو ساہیوال سے تحویل میں لیا گیا ۔ لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ نوجوان کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے لڑکی کو ساہیوال میں ٹریس کیا، لڑکی نوجوان کے ہمراہ اپنی مرضی سے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں سوار ہوئی، کرایہ نہ ہونے پر ٹرین عملے نے دونوں کو ساہیوال میں اتار دیا تھا۔