تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)جعلی ڈگری اوربوگس دستاویزات کے ذریعے وکلالت کالائسنس اورانرولمنٹ حاصل کرنیوالی جعلی خاتون ایڈووکیٹ کے خلاف ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب بارکونسل کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ بار ایسوسی ایشن نے جعلی خاتون وکیل کے احاطہ عدالت اور عدالتوں میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی‘جعلی خاتون ایڈووکیٹ رحیم یارخان کے علاقہ اتحادگارڈن کی رہائشی ہے

ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب بارکونسل نے تھانہ سول لائن لاہورمیں دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ رحیم یارخان کے علاقہ اتحاد گارڈن کی رہائشی شمائلہ شوکت نامی خاتون نے جعلی ڈگری اوربوگس دستاویزات جن میں خاتون نے ننکانہ صاحب کی رہائشی شمائلہ شوکت نامی خاتون کی اسناد اوراورتعلیمی دستاوزات کااستعمال کیا جعلی اورفرضی ایل ایل بی کی مارک شیٹ کی بنیاد پردھوکہ دھی سے پنجاب بارکونسل میں اپنااندراج کروایا‘جعلی ڈگری اوربوگس دستاویزات کی بنیاد پرلاہورہائی کورٹ لوئیرکورٹ میں وکالت کیلئے لائسنس اورانرولمنٹ حاصل کی چیئرمین ایگزیکوکمیٹی پنجاب بارکونسل کی جانب سے  تحقیقات کے بعد جعلی ڈگری اوربوگس دستاوزات پروکالت کالائسنس حاصل کرنے پر شمائلہ شوکت نامی خاتون نے دھوکہ دھی کامجرمانہ ارتکاب کیا‘ پولیس نے شمائلہ شوکت کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement