تازہ ترین

سابق خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی پر مالی بدعنوانی، خرد برد اور جعلسازی کے الزامات ثابت ہوگئے۔  ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب کے مطابق سابق خطیب داتا دربار کےخلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، مفتی رمضان سیالوی پر 5 سال تک لاہور اور مضافاتی علاقوں میں تعیناتی پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔مفتی رمضان سیالوی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی گئی، ان سے 26 لاکھ 58 ہزاروپے سے زائد کی ریکوری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔مفتی رمضان سیالوی کی 5 سال کے لیے بی ایس 19 سے بی ایس 18 میں تنزلی کر دی گئی ہے، اور مفتی رمضان کو زونل خطیب اوقاف ڈیرہ غازی خان تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، مستقبل میں ان کی کسی بڑی درگاہ یا مسجد میں تعیناتی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement