ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث 17 منچلے گرفتار
لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث 17 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ون ویلرز کو شالیمار، باٹا پور، ہنجروال، باغبانپور، نوانکوٹ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد ون ویلنگ اور شور شرابا کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں اویس، حیدر، بلاول، حمزہ، سیف، عدنان، علی، عثمان، فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ون ویلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔