تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)سکول نہ جانے پر والد کے ڈانٹ سے دلبرداشتہ 10سالہ بیٹے اور گھریلوناچاقی پر 22سالہ نوجوان اور40سالہ شخص نے زہریلی گولیاں اورگلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

اقدام خودکشی کاپہلاواقعہ چک93پی میں پیش آیاجہاں باپ مہرولال نے سکو ل نہ جانے پراپنے 10سالہ بیٹے کنورو لال جوکہ کئی روز سے سکول نہ جارہاتھا کوبری طرح ڈانت دیااورخود معمول کی ڈیوٹی کیلئے ستھرا پنجاب چلاگیاجبکہ اہل خانہ کپاس کی چنائی کیلئے چلے گئے‘ کنورو لال جوباپ کی ڈانٹ کے باوجودسکول نہ گیا اورگلے میں پھندہ ڈال کر گارڈرسے لٹک کرخودکشی کرلی‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کارروائی کے بعد واقعہ کوخودکشی قراردیتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اقدام خودکشی کادوسر اواقعہ چک104پی میں پیش آیاجہاں 40سالہ اکبرنے گھریلوناچاقی پر روزانہ کی بنیاد پرہونے والے جھگڑوں سے تنگ آکرگلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔

جبکہ اقدام خودکشی کاتیسراواقعہ اباڑوسندھ کے رہائشی22سالہ امداد علی کے ساتھ پیش آیاجس نے بھی گھریلوناچاقی کے باعث روزانہ کی بنیاد پرہونے والے جھگڑوں سے تنگ آکربھاری مقدارمیں زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالی جوطبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورجسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔

Leave A Comment

Advertisement