تازہ ترین

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے بچے کے اغوا کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مبینہ طور پر  خاتون کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔بے اولاد ی کے طعنوں کی وجہ سے ملزمہ نے بچے کو ہسپتال سے اغوا کیا، خاتون رکشے کے بعد ٹیکسی میں سوار ہوئی تھی تاہم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشے کو ٹریس کیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement