لاہور : کم عمر لڑکوں پر مشتمل جیب تراش گروہ گرفتار
موچی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکوں پر مشتمل مبینہ جیب تراش گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے تین روز قبل ایک ہی دن کے دوران 9 موبائل فون چوری کیے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔ملزمان دور دراز علاقوں سے لاہور آنے والے شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جیبوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان نکال لیتے تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔