تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے انتخابات منعقد ہوئے، جن کی صدارت محمد اکرم نائب صدر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن بہاولپور اور لائق اختر جنرل سیکرٹری ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن بہاولپور نے کی۔

انتخابی اجلاس میں خصوصی شرکت جناب شاہد حمید چوہدری ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان اور شیخ عباس علی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کی، جبکہ رحیم یار خان کے تمام جم مالکان نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں مشاورت اور باہمی اتفاقِ رائے سے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق ذوالفقار علی بھٹی صدر، رضوان اخلاق نائب صدر، احمد حسن جنرل سیکرٹری اور جاوید اقبال فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔اس موقع پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ضلع رحیم یار خان میں باڈی بلڈنگ کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کو ترقی دینے اور مقامی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement