رحیم یارخان: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ اقبال آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، تھانہ اقبال آباد پولیس نے ناکہ بندی پر تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے محمد علی نامی ڈاکو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے، گرفتار ڈاکو محمد علی ڈکیتی ، چوری و دیگر سنگین جرائم کے 13 مقدمات کا ریکارڈ یا فتہ نکلا ۔