رحیم یارخان : چولستانی علاقہ میں پابندی کے باوجودبیٹرکاشکارکھیلنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
رحیم یارخان(أن لائن)چولستانی علاقہ میں پابندی کے باوجودبیٹرکاشکارکھیلنے والوں کے خلاف محکمہ تفحظ جنگی حیات کی کارروائی شکاری قریبی فصلوں میں روپوش ہوکرفرار’ عملہ نے جال سمیت دیگرسامان قبضہ میں لیکرفرارہوجانے والے شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.
سینئروائلڈلائف رینجرز نے پولیس کوارسال کیئے جانیوالے مراسلہ میں ارسال کیاکہ وہ اپنے موٹرسائیکل نمبریGBG-1614پر چولستانی علاقہ میں معمول کے گشت پر موجودتھاکہ اسی دوران خفیہ اطلاع ملی کہ چک187/7Rچولستانی علاقہ میں شکاری محداصغر’ اورعبدالغفور پابندی کے باوجودٹیپ ریکارڈر کی مددسے بیٹیرکاغیرقانونی شکارکھیلنے میں مصروف ہیں جوانہیں آتادیکھ کرنزدیکی فصلوں میں روپوش ہونے کے بعد فرارہوگئے’ جبکہ موقع سے شکاریوں کاٹیپ ریکارڈرسمیت دیگرسامان قبضہ میں لیکرغیرقانونی شکارکھیلنے والے شکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔