تازہ ترین

راولپنڈی میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی حدود میں پیش آیا۔ بچی جنت فاطمہ کے چچا توقیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بچی کو بیمار ہونے کے باعث ڈاکٹر یونس کے کلینک لایا گیا تھا اور غلط انجکشن لگانے پر بچی زمین پر گر گئی، اس کا رنگ سیاہ ہوگیا اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئے۔ڈاکٹر نے بے نظیر بھٹو ہسپتال (BBH) لے جانے کا کہا جس پر متاثرہ بچی کو وہاں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ مقدمے میں نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹر یونس کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement